کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری کی شادی ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی وجوہات میں صنفی عدم مساوات اور سماجی رجحانات شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اس اہم نشست کے انعقاد پر UNFPA, UNICEF اور UN-WOMENکا مشکور ہوں۔ تقریب میں نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہ نیلوفر بختیار نے ینگ یو ٹیوبر اور گورنر سندھ کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری کو شیلڈ پیش کی۔ نیلوفر بختیار نے کم عمر میں شادی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی بیدار کرنے کے لئے زید خان ٹیسوری سے تعاون کی درخواست کی ، آپ کے یوٹیوب اکاونٹ کے فالوورز تک کم عمر میں شادی کے مضمرات کا پیغام پہنچنے سے ہمارے کاز میں مدد ملے گی۔