کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے فلسطین پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری فوری طور پر فلسطینیوں کے قتل عام کو روکے۔ جب تک امت مسلمہ متحد نہیں ہوگی ،اسرائیل اور انڈیا ظلم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے جب تک مسلمان یکجا ہو کر جہاد کی طرف راغب نہیں ہوں گے اس وقت تک مسلمانوں پر خاص کر فلسطین اور کشمیر کہ مسلمانوں پر انڈیا اور اسرائیل ظلم کی انتہا کرتے رہیں گے اور جب ہم جہاد پر کھڑے ہو جائیں گے تو سارے مسلمانوں کے حالات انشاءاللہ بہتر ہو جائیں گے ہم پاکستان حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کے مسلمانوں کی ہر طرح سے مدد کریں اور ہم دنیا کے تمام عالموں سے اور خاص کر پاکستان میں مولانا تقی عثمانی، مولانا فضل الرحمن ، سراج الحق اور تمام علمائے دین مفتی اعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور جہاد کا اعلان کریں،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمےکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کابھی فوری نوٹس لے،دنیا فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام بند کروانے کےلئے کردارادا کرے۔