ریاض(نیٹ نیوز )ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد میلے میں دوسرا مہنگا ترین باز فروخت ہوا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الملہم کے علاقے میں واقع فالکن کلب کے صدر دفتر میں میلہ جاری ہے جہاں اب تک کئی قیمتی باز فروخت ہوچکے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ رات دوسرے مہنگے ترین باز پر بولی کا آغاز80 ہزار سے ہوا اور بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 41 ہزار پر بولی بند ہوگئی‘۔’مذکورہ باز سعودی شہری اور اس کے 6 بیٹوں کا تھا جسے فروخت کردیا گیا ہے‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل میلے کا اب تک مہنگا ترین باز دو لاکھ 50ہزار ریال میں فروخت ہوا