کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وانچارج میڈیا کمیٹی برائے استقبالیہ سندھ خواجہ طارق نذیرنے کہاہے کہ سندھ میڈیا کمیٹی کے ارکان نئے ولولے اور عزم کے ساتھ قائد میاںنوازشریف کابیانیہ پاکستان کے عوام میں عموماًاور مسلم لیگی سندھ میڈیا کمیٹی کے ارکان میں خصوصاً عام کریں،ہمیں پھرسے نئے سفرکا آغاز کرناہے تاکہ کشکول کوہمیشہ کے لیے توڑدیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو میڈیا کمیٹی کے ارکنان محمد وسیم سعود رفیق، صلاح الدین، راناصہیب ، فہدبٹ ، عنیب شاہ،عاشرالبرٹ،عادل،اسماعیل گبول ،ریحان اور رحیم احمد سمیت دیگرکو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان آگے بڑھیں اورپاکستان کو سنبھالیں،راستہ کٹھن ضرورہے لیکن ناممکن نہیں ہم نے1990,1997اور2013میں بھی ملک کو معاشی مشکلات، دہشت گردی،لوڈشیڈنگ،سفارتی تنہائی سے چھٹکادلواچکے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی بھرپور تائید سے ان شاء اللہ ایک دفعہ پھروطن عزیزکوموجودہ معاشی صورتحال سے نجات دلاکردوبارہ تعمیرنویقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں واضح اور موثرکمی لائیں گے،ڈالرسستاکریں گے۔مہنگائی وبے روزگاری کو لگام دے کر کم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ ہمارا نصب العین ہوگا۔خواجہ طارق نذیرنے کہاکہ جدیدتقاضوں سے عہدہ براہ ہونے کے لیے ملک کوانفارمیشن ٹیکنالوجی میں سپرپاور بنائیں گے۔نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کو بااختیار بنائیں گےکراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات وانچارج میڈیا کمیٹی برائے استقبالیہ سندھ خواجہ طارق نذیرنے کہاہے کہ سندھ میڈیا کمیٹی کے ارکان نئے ولولے اور عزم کے ساتھ قائد میاں نوازشریف کابیانیہ پاکستان کے عوام میں عموماًاور مسلم لیگی سندھ میڈیا کمیٹی کے ارکان میں خصوصاً عام کریں،ہمیں پھرسے نئے سفرکا آغاز کرناہے تاکہ کشکول کوہمیشہ کے لیے توڑدیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو میڈیا کمیٹی کے ارکنان محمد وسیم سعود رفیق، صلاح الدین، راناصہیب ، فہدبٹ ، عنیب شاہ،عاشرالبرٹ،عادل،اسماعیل گبول ،ریحان اور رحیم احمد سمیت دیگرکو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان آگے بڑھیں اورپاکستان کو سنبھالیں،راستہ کٹھن ضرورہے لیکن ناممکن نہیں ہم نے1990,1997اور2013میں بھی ملک کو معاشی مشکلات، دہشت گردی،لوڈشیڈنگ،سفارتی تنہائی سے چھٹکادلواچکے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی بھرپور تائید سے ان شاء اللہ ایک دفعہ پھروطن عزیزکوموجودہ معاشی صورتحال سے نجات دلاکردوبارہ تعمیرنویقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں واضح اور موثرکمی لائیں گے،ڈالرسستاکریں گے۔مہنگائی وبے روزگاری کو لگام دے کر کم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ ہمارا نصب العین ہوگا۔خواجہ طارق نذیرنے کہاکہ جدیدتقاضوں سے عہدہ براہ ہونے کے لیے ملک کوانفارمیشن ٹیکنالوجی میں سپرپاور بنائیں گے۔نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کو بااختیار بنائیں گے