کراچی( کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار, ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا ڈی آئی جی ٹریفک آفس کا دورہ کیااس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار کو گارڈ آف اونر پیش کیا گیا ۔ٹریفک پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر ٹریفک اضلاع کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی سیکیورٹی اینڈ آپریشن اور باقی تمام سینیئر افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کی ٹریفک پولیس رینج کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ ایک ہزار کے قریب چالاننگ آفیسرز ہیں 9000 کے قریب نفری تھی جس میں سے کچھ ٹرانسفر ہو کر چلی گئی ہے مزید نفری کی ضرورت ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بریف کرتے ہوئے کہا کہٹریفک کو مانیٹر کرنے کے لیے مانیٹرنگ روم بنایا ہے تقریبا 2000 کے قریب کیمراز موجود ہیں جن کے ذریعے ٹریفک کو مانیٹر کیا جاتا ہے، گوگل میپ کے ذریعے بھی ٹریفک کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔
ٹریفک ہیلپ لائن 1915 اور 88.6 FM پر ہمارے راہنما ورکنگ کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت پر مامور ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے پاس 437 باڈی وورن (BODY WORN) کیمرے ہیں جو ٹریفک پولیس کے افسران کی شرٹس پر لگائے گئے ہیں جس کی مدد سے احتسابی عمل میں مدد ملتی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہاے این پی آر (ANPR) سیف سٹی کا پروجیکٹ پروسیس میں ہے ضلع ساؤتھ اور ایسٹ میں ٹریفک کو مانیٹر کرنے کے لیے 26 مقامات پر کیمرے لگائے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار نے کہا کہ ایس پیز صاحبان اپنے ضلع میں ریزرو فورس بنائیں جو رات 11 بجے کے بعد موجود ہوگی، ایمرجنسی کی صورت میں کم از کم 10 جوان موجود ہونے چاہیے۔اسکول، کالجز میں ٹریفک اوئیرنیس کے پروگرام زیادہ سے زیادہ کروائیں طلباء کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دیں۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ موٹرسائیکلوں کی دونوں جانب نمبر پلیٹ فرنٹ اور بیک لائٹ موجود ہونا نہایت ضروری ہے اس سلسلے میں مہم چلائیں مہم مکمل ہونے کے بعد ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کے رویہ اور برتاؤ کو یقینی بنائیں آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس میں قائم پولیس ایف ایم 88.6 کے دفتر اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے دفتر کا دورہ کیا اور تعینات عملہ کارکردگی کو سراہا۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے آئی جی سندھ راجہ رفت مختار کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔