کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سچل غازی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کا پیسوں کے عوض زبردستی نکاح کرانے والی لڑکی کی ماں اور دولہا کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے سچل غازی گوٹھ میں کم عمر لڑکی کے نکاح کرانے میں ملوث لڑکی کی ماں اور دولہا کو گرفتار کر کے کم عمر لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔مدعی جلیل احمد نے پولیس کو اپنی سابقہ بیوی کے خلاف اپنی کم عمر بیٹی کی زبردستی شادی کی شکایت کی تھی۔گرفتار ملزمہ کوثر نے دوسرے شوہر کے بھتیجے سے اپنی کم عمر بیٹی کا نکاح کروایا تھا۔بازیاب لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ والدہ نے پیسوں کی خاطر زبردستی نکاح کروایا تھا۔