اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نےاسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میاں نواز شریف کے طیارے کی لینڈنگ انتظامات کی خود مانیٹر کر رہے ہیں ۔چھٹی والے دن اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پر ڈی جی ایوی ایشن اتھارٹی کا دفتر کھولا گیا گیا ہے ۔ائیرپورٹ مینجر ڈی جی سی اے اے کو لمحہ بہ لمحہ کی صورت حال سے اپڈیٹ کر رہا ہے ۔ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایت پر اسٹیٹ گیسٹ لانچ کھولا گیا ہے اسٹیٹ گیسٹ لانچ پر اضافی خصوصی نشستیں لگا دی گئی ہیں ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایت پر اسٹیٹ گیسٹ لانچ میں نواز شریف اور ان کے ہمراہ مہمانوں کے لئے ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ہےسول ایوی ایشن کی جانب سے اسٹیٹ گیسٹ لانچ کی سیکیورٹی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے سپرد کر دی گئی ہے ۔میاں نواز شریف کی قانونی ٹیم کے وکلاء اور اہم پارٹی رہنماؤں کی فہرست ائیرپورٹ سیکیورٹی حکام کو پہنچا دی گئی ہے ائیرپورٹ سیکیورٹی حکام نے تحریری طور پر نواز شریف کے مہمانوں کے لئے اسٹیٹ گیسٹ لانچ کے داخلہ پاسز جاری کر دئیے ہیں ۔مسلم لیگی رہنماؤں نے اسٹیٹ گیسٹ لاونچ کا دورہ بھی کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ گہری دوستی نبھانے کے لئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر قومی وسائل کا منہ کھول دیا ہے