راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)
سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر صاحب نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبوں میں۔ مہمان خصوصی کل پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ بھی کریں گے۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔