کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) کی کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بروقت کاروائی اغوا برائے تاوان کی واردات ناکام بنا دی گئی.تفصیلات کے مطابق 19اکتوبر 2023کو کچھ نامعلوم اغواکاروں نے منگھو پیر کے رہائشی کے شاکر اللہ کے بیٹے عمران کو اغوا کر لیا تھا شہری شاکر اللہ کی جانب سے بیٹے اغوا کی شکایت رینجرز ہیلپ لائن پر موصول ہونے کے بعد پاکستان رینجرز(سندھ) نے تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اغوا کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔گرفتاری سے بچنے کے لیئے ملزمان رکشے کے ذریعے بچے کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اغوا کاروں نے بچے کی بازیابی کے لیئے ورثاء سے 25لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ اغوا کاروں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔