کوئٹہ /وندر(نمائندہ خصوصی)پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑ روپے مالیت کا ڈیزل اور غیر قانونی سامان برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے حب وندر اور ناکہ کھاری کے درمیان غیر قانونی طور پر ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 19 ڈیزل کے ٹرکوں کو قبضے میں لے اسی طریقہ سے وندر (بلوچستان) ناکہ کھاری چیک پوسٹ،اوتھل اور دوسرے مقامات سے مختلف ٹرکوں اور مسافر کوچوں سے 6 لاکھ 45 ہزار لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر بلوچستان کے علاقے پلیری میں ایک کاروائی کے دوران 280 کلوگرام چرس برآمد کی گئ جبکہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران اسپیڈ بوٹ کو پکڑا کر 833 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 42 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی مزید تفصیل بتانے ہوۓ کہا کہ مختلف مسافر کوچوں کے خفیہ خانوں سے80,417 کلوگرام چھالیہ،24٫163 پیکٹ انڈین گٹکا اور متفرق اشیاء برآمد کی گئی سپرہائی وے (کراچی) چیک پوسٹ پر مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران 274 اسمگل شدہ موبائل فون برآمد کئے گئے جیوانی اور کنٹانی (گوادر) سے 294 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جوکے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے گرفتار تارکین وطن کو ابتدائی تفتیش کے بعد FIA کے حوالے کردیا گیا ہے ان تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ، ڈیزل،اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے مزید قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق برآمدشدہ چھالیہ،ڈیزل،اور متفرق اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے ترجمان نے مزید بتایا پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستان کی ساحلی پٹی میں منشیات،ممنوعہ اشیاء اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریاں بطریقہ احسن ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے پیشہ ورانہ فرائض کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ذمہ داری کے علاقے میں مختلف کارورائیوں میں اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناکر قومی خزانے کو کثیر مالی فائدہ پہنچاتی ہےتاہم چند مفاد پرست عناصر نام نہاد ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نام پر پاکستان کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں کیونکہ اس سے ان کے غیر قانونی کاروبار اور مفادات کو خطرہ لاحق ہے اسلئے پاکستان کوسٹ گارڈز اپنی قانونی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک عناصر کے پروپیگنڈے کو مکمل طور پر رد کرتا ہے پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی بلا تفریق قانونی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ وطنِ عزیز کو اسمگلنگ سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا