بیجنگ (نمائندہ خصوصی ) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین مِن میٹلز (Minmetals) وینگ ژولیانگ (Weng Zuliang) اور چیئرمین MCC (Metallurgical Corporation of China) مِن جیانوانگ (Chen Jianuang) کی آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے شرکاء کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے بارے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے شرکاء کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت whole of the) government) اپروچ کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے. نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سی ای او چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی (CCCC) وانگ ہائی ہوائی (Wang Haihuai) اور چیئرمین چائینہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (CRBC) کی آج بیجنگ میں ملاقات. ملاقات میں شرکاء نے سی پیک کے تحت CCCC اور CRBC کے پاکستان میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا. شرکاء نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے چینی کمپنیوں کے پاکستان میں منصوبوں کی پزیرائی کی اور انکی سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ملک بھر میں انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹرازیشنل اکانومی بنانے اور ملک میں سیاحت کی ترقی کیلئے ریلوے و روڈ انفراسٹرکچر انتہائی ضروری ہے. وزیرِ اعظم نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا