نیویارک(نیٹ نیوز ) اقوام متحدہ کے مشرق وسطی کیلیے امن مندوب نے سلامتی کونسل کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے پھیلنے کا خطرہ بہت حقیقی اور بہت خطرناک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحا سے ویڈیو کال کے ذریعے 15 رکنی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطی کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینس لینڈ نے مزید کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ہم ایک گہری اور خطرناک کھائی کے دہانے پر ہیں جو راستے کو بدل سکتی ہے۔ اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ پورے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ لے سکتا ہے۔