کراچی (نمائندہ خصوصی ) فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دینے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماوں حفیظ الدین اور شمشاد علی نے وفد کے ہمراہ محمد طارق حسن، محمد صادق شیخ اور محمد جمیل احمد خان سے طارق حسن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مسلم لیگ ق سندھ کے صدر محمد طارق حسن، محمد صادق شیخ، جمیل احمد خان ودیگر نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماوں کا استقبال کیا۔ ایم کیوایم پاکستان نے مسلم لیگ ق کو فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے ایم کیوایم کی 20 اکتوبر بعد نماز جمعہ 3 بجے شاہراہ فیصل ( نرسری ) منعقدہ فلسطین یکجہتی ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرادی۔ طارق حسن نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی فسطائیت و مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد کو ریلی میں ق لیگ کی بھرپور انداز میں شریک ہونے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ فلسطین یکجہتی ریلی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت و اتحاد امت کا اظہار ہوگی۔ ایم کیو ایم پاکستان رہنماوں کا ق لیگ کی شرکت کی یقین دہانی ہر اظہار تشکر کیا۔