کراچی( بیورو رپورٹ )
أل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جنرل سیکرٹری محمد احمد شمسی کی قیادت میں ڈی آئی جی لاٸیسنس برانچ عرفان بلوچ سے ان کی دفتر میں ملاقات کی۔وفد کے دیگر اراکین میں چیرمین کے معاون خصوصی سید محمد وسیم الدین۔ سینیٸر تاجر رہنما اصغر موراوالا۔صدر زاہد امین۔ناٸب صدور اسلم پرویز۔ایوب چوہدری۔تاجر رہنما طیب صدیقی۔میڈیا مینیجر عدنان ملک۔کراچی ایڈمن سوساٸٹی سے أصف جبار۔ضیا ذوالقرنین اور نگراں ایچ ڈی ٹی وی کے کیمرا مین الیاس مغل شامل تھے۔ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے لاٸیسنس برانچ میں عوام کے لۓ جدید سہولیات کے بارے میں أگاہ کیا جس سے لاٸسنس کا حصول أسان ہوا اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کیا گیا۔ملاقات میں ڈراٸیونگ لاٸیسنس کے اجرا میں سہولیات۔مزید لاٸیسنس برانچز کے قیام۔تاجروں کے لۓ سہولت کاونٹر ۔ مارکیٹوں میں لاٸیسنس کیمپوں کے انعقاد اور تاجروں سے بہتر رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔جنرل سیکرٹری محمد احمد احمد شمسی نے ڈی أٸ جی عرفان بلوچ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اجلاس میں معاونت کے لۓ ڈراٸیونگ لاٸیسنس برانچ کے أفس سپرنٹنڈنٹ نعیم موجود تھے۔