کراچی(نمائندہ خصوصی)کے الیکٹرک نے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.02 روپے اضافے کی درخواست کردی ہے، جب کہ اپریل تاجون کی سہہ ماہی میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ایک ہی ماہ میں دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے، اور نیپرا میں اپنے صارفین کے لئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 2 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔کےالیکٹرک نے درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل تا جون2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، جب کہ نیپرا پہلے ہی حکومتی درخواست پر اپریل تا جون کی سہہ ماہی میں کراچی کیلئے 3.28 روپے کا اضافہ کرچکا ہے۔