راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی،منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاعات پر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کے عملہ کو گرفتار کرکے ٹرین میں چھپائی گئی 12 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد کرلی گئی ترجمان اے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ پشاور کے رہائشی ملزمان منشیات ٹرین کے انجن روم میں چھپا کر اسمگل کررہے تھے کہ ملزمان کی اس کوشش کو ناکام بنادیا گیا منشیات اسمگلروں کے ساتھ ریلوے کے ملازم بھی ملوث نکلے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس سے نیٹ ورک میں شامل مذید گرفتاریاں متوقع ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔