نیو دہلی ( نیٹ نیوز) پاکستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے نام پر انڈین پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ۔ہندوستان کے اخبار دی ہندو نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تصدیق کئے بغیر خبر شائع کر دی.تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے ایک ویڈیو کلپ جس میں کسٹم حکام کے چھاپے کی کردار کشی کی گئی تھی جو کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گمراہ کن پروپیگنڈا بیانیہ کے ساتھ گردش کررہی ہے ہندوستان کے تین بڑے اشاعتوں سے مزید کوریج ملی جسکی بنا پر اس وائرل وڈیوز کے اثرات میں شدت آئی اور صورتحال کو افغان سے متعلقہ مسائل سے جوڑ دیا گیا جبکہ یہ تمام وڈیوز کی سچائی اسکے برعکس ہے گزشتہ دنوں کسٹم انٹیلیجنس حکام کو مقامی پاکستانی دکانداروں کے اسمگل شدہ سامان کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی جس پر متعلقہ علاقے میں دورہ کے دوران کسٹم اہلکاروں پر مقامی دکانداروں نے پتھراؤ شروع کردیا اور حملہ آور ہوگے معاملہ کو مزید خراب ہونے اور پرامن رکھنے کے لیے رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان پروپیگنڈوں کی تصویر کے برعکس،اس واقعے میں کوئی غیر ملکی شہری یا افغان ملوث نہیں تھا یہ واضح ہے کہ گوڈی میڈیا پاکستان مخالف نقطہ نظر کو فروغ دینے میں بہت حد تک جھک سکتا ہے۔