کراچی(کرائم رپورٹر )
سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹرنے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لین اورجسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے اجازت مانگ لی۔آئی جی سندھ کو جہاد میں شامل ہونے اور تنخواہ کا کچھ حصہ فلسطینی ریلیف آپریشن میں دینے کے مشورے پر پولیس انسپیکٹر فیاض احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔تفصیلات کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹو سٹی ساؤتھ زون میں تعینات انسپکٹرفیاض احمد جانوری نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اور جسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے باضابطہ اجازت مانگ لی۔انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کو خاص طورپرفلسطین ریلیف آپریشن کے لیے پیش کش کردی۔خط میں انسپکٹر نے لکھا کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شریک رہنے کی اجازت دی جائے۔زرائع کے مطابق آئی جی سندھ کو جہاد میں شامل ہونے اور تنخواہ کا کچھ حصہ فلسطینی ریلیف آپریشن میں دینے کے مشورے پر پولیس انسپیکٹر فیاض احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔