کوئٹہ(نمائندہ خصوصی )
سکیورٹی فورسز کی جانب سے بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم ہلاک کردیا گیاپاکستان دشمنوں کی جانب سے دو دہائیوں سے مسلط کی گئی دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسزنے مختلف دہشتگرد گروپوں میں شامل دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو جہنم واصل کیا ۔ اعداد و شمار کا جائزہ لیاجائے تو؛”جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں میں بڑی تعداد براہ راست پاکستانیوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کی ہے، جس کی وجہ سے دہشتگرد گروپوں کے درمیان اختلافات بڑھ چکے ہیں“- بلوچ لبریشن آرمی اور ان کی آقا بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ بی ایل اے کی نچلے درجے کی بزدلانہ دہشتگردی کی کارروائیوں کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی صورت میں بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں ۔ ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اورجبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔ آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی دہشتگرد مقصود بھی مارا گیا جبکہ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا- انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مارا جانے والا بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگرد صدام حسین 2008 میں بلوچ لبریشن فرنٹ کاحصہ بنا۔ دہشتگرد صدام حسین نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال اوربارودی سرنگیں نصب کرنے کی تربیت بلوچستان کے علاقے مشکے میں قائم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے دہشتگرد ٹریننگ کیمپ میں حاصل کی۔2014 میں دہشتگرد صدام حسین بلوچ لبریشن آرمی میں شامل ہو گیا جسے 2017 ء میں ضلع کیچ میں خفیہ تربیتی کیمپ کا کمانڈر اور 2021ء میں اسے مقامی کمانڈر بنا دیا گیا 2016ء سے اب تک دہشتگرد صدام حسین جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 93 دہشتگردی کی وارداتوں بشمول گرنیڈ حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ۔ ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ ستمبر 2023 ء میں دہشتگرد صدام حسین ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان پر بھی حملے میں ملوث رہا ۔دہشتگرد صدام بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں اور ضلع میں نوجوانوں کو دہشتگرد گروپوں میں شامل کرنے کے حوالے سے اہم کردار تھا ذرائع کے مطابق دہشتگرد صدام حسین کیخلاف گوادراور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ دہشتگرد صدام حسین بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد دہشتگرد سیل بھی چلا رہا تھا ۔دہشتگرد صدام صوبے کے معصوم نوجوان کونام نہاد آزادی بلوچستان کے ایجنڈے کے تحت ورغلا کر دہشتگردانہ کارروائیوں کا حصہ بناتا تھا بلوچ لبریشن آرمی(عبدالمجید بریگیڈ) کے دہشتگرد صدام حسین کی ہلاکت اس دہشتگرد تنظیم کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے ذرائع کے مطابق دہشتگرد صدام حسین کی ہلاکت سے علاقے میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں نمایاں کمی آئے گی دہشتگرد صدام کی ہلاکت کے انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پردو رس اثرات مرتب ہونگے اور علاقے میں امن و استحکام واپس لانے میں بڑی مدد ملے گی