کراچی( کرائم رپورٹر )
سی ٹی ڈی سندہ کی شعبہ تفتیش ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے MQM لندن کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی LEA’s ٹارگٹ کلنگ سیل کے انچارج نے کراچی کے علاقے 4K چورنگی بلال کالونی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں مطلوب ایم کیو ایم لندن کے اشتہاری ملزم محمد دانش عرف کالا عرف منصوری ولد عبد الستار کو گرفتار کرلیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سال 2014 میں لسانی فسادات خاص کر بلوچ مہاجر قتل وغارت گری عروج پر تھی اس بناء پر ہم لوگوں کو سیکٹر کی طرف سے ہدایت ملی کہ بلوچ قوم کے لوگوں کو قتل کرنا ہے جسکی بناء پر اہم نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکہنے والے دو اشخاص بنام عبد الوحید عرف کالو اور دانش اچہم کو گولیاں مار کر قتل کردیا جسکا مقدمہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ہوا تھا اسکے بعد ملزم دانش عرف کالا عرف منصوری اس مقدمہ میں اشتہاری ہوگیا تھا ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم اپنی گرفتاری کے خوف سے حیدرآباد شفٹ ہوگیا تھا جو کہ کچھ عرصہ قبل ہی واپس آیا جسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزم دانش عرف کالا سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔