تل ابیب (نیٹ نیوز )
تل ابیب میں سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔موجودہ جنگی صورتحال کے باجوود تل ابیب میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے اہلخانہ احتجاج کر رہے ہیں-احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حماس کے حملوں میں فوج ناکام ہوگئی، اسرائیلی وزیراعظم اس عہدے کے لائق نہیں ہیں