میر علی( نمائندہ خصوصی)
سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کےدوران سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، جبکہ 8 دہشتگرد زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم (نصیرآباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے،علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کو ختم کیا جا سکے، آئی ایس پی آرکےمطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا،