غزہ( نیٹ نیوز)
اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی خالی کرنے کے 24 گھنٹے کی مہلت پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹس پھینکے ہیں جن میں لکھا ہے کہ اپنےگھر فوری چھوڑ دو اور غزہ کےجنوب میں چلےجاؤ۔ ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی 1948 کی طرح دوبارہ مہاجرین نہیں بنیں گے، غزہ کے شہریوں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش ہورہی ہے