مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا۔حسین نواز نے بھی والد کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی جبکہ نواز شریف کے اسٹاف کے کچھ ممبران نے بھی ان کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کےلیے لندن سے آج ہی سعودی عرب پہنچے تھے۔سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں وہ پاکستان آئیں گے۔