لندن( مانیٹرنگ ڈیسک )
یورپی یونین نے حماس کے اسرائیل پر تباہ کن حملے کے بعد اسرائیلی تباہی چھپانے کے لیے میٹا پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے بانی کو قانون کے مطابق جواب دینے کیلئے 24 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر اسرائیل پر حماس کے حملے کے حوالے سے غلط معلومات دکھائی گئی ہیں جس میں بڑی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں میٹا کے ترجمان نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد فوری طور پر ایک خصوصی آپریشن سینٹر قائم کیا جس میں عبرانی اور عربی بولنے والے شامل ہیں تاکہ اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر نگرانی رکھتے ہوئے اس کا جواب دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں پلیٹ فارمز کو محفوظ رکھنے کے لیے 24 گھنٹے کام کررہی ہیں جو ہماری پالیسیوں یا مقامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مواد پر کارروائی کررہی ہیں جب کہ اس حوالے سے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے بھی کام کیا جارہاہے۔اس کے علاوہ یورپی یونین نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر بھی اس حوالے سے دباؤ ڈالا ہے جس کے بعد حماس نے منسلک تمام اکاؤنٹس ختم کردیے گئے ہیں۔