کراچی ( کرائم رپورٹر) کراچی ایڈمن سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چائنا آپریشن کے بعد ایک بار پھر زور وشور سے تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوگیا علاقے کے بلڈ رز نے کامیا ب ڈیل کے بعد جشن بھی منایا تعمیرات کے خلاف کاسمیٹکس آپریشن کیا گیا تھا ان عمارتوں کو ایک بار پھر گرین رنگ کے کپڑے میں لپیٹ کر تعمیراتی سلسلہ شروع کردیا گیا جن عمارتوں پر ایس بی سی اے کے نوٹس لگائے گئے تھے وہ بلڈرز نے پھاڑ کر پھینک دئے بلاک 4 میں ٹیپو سلطان تھانے کے سامنے پلاٹ نمبر B 296پر پانچ منزلہ عمارت کی تعمیر کے بعد پلاٹ نمبر B 293پر بلڈر نے عمارت کے پلر دو فٹ سے زائد گلی میں بڑھاکر گلی کو تنگ کردیا اسکے بعد تعمیر ہونیوالی بااثر بلڈر نے 600گز کے پلاٹ c136پر تعمیرات کا آغاز کیا پہلے تین چھتیں مشین سے بھرائی ہوئی چوتھی چھت ہاتھ سے بھرائئی کے بعد اب پانچویں چھت کا کام بھی جاری ہے بلڈر نے ملٹی پل بلڈننگ بنانے کے لئے عمارت میں لفٹ کی جگہ بھی بنائی ہے اس سلسلے میں بلڈر کے زرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی ایس اے کے نئے افسر عرفان شیخ سے معاملات طے پانے کے بعد تعمیرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے مکینوں نے گلی میں پر در پے عمارتوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا مکینوں نے بتایا کہ بلڈرز کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس آپریشن کیاجاتا ہے تو اسکا مطلب ہے رشوت کا ریٹ بڑھانا ہوتا ہے علاقے میں بغیر ڈیمارکیشن کے غیر قانونی تعمیرات ہونے کے بعد علاقے کی گلیاں تنگ ہورہی ہیں پارکنگ کا مسائل بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے جکے پرانے مکین نقل مکانی کررہی ہے علاقے میں پانی اور سیوریج کے مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ کمرشل پٹی میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے علاقے کیکراچی ایڈمن ایسوسی ایشن بھی پر اسرار طور پر غیر قانونی تعمیرات پر خاموش ہے تعمیرات کو نہ روکا گیا تو کراچی ایڈمن بھی دہلی کالونی بن جائے گا