میانوالی(بیورو رپورٹ )
معروف گلوکار شرافت علی خان بلوچ کی گاڑی نہر میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق، ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں سرائیکی کے معروف گلوکار، شرافت علی خان بلوچ اور ان کے بھائی انوار علی خان بلوچ سمیت 7 افراد سوار تھے،شرافت علی خان بلوچ سمیت 7 افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں، ریسیکو ذرائع کے مطابق
شرافت علی خان بلوچ کی گاڑی اس وقت نہر میں ڈوبی جب وہ رات 2 بجے کے قریب میانوالی کے نواحی علاقے پکہ گھنجیرہ والا سے شادی کا پروگرام کر کے واپس گھر آ رہے تھے،شرافت علی خان بلوچ نے سرائیکی میں سیکنڑوں مشہور گیت گائے جو بے حد مقبول ہوئے.آرمان تاں لگدا اے، افسوس تاں لگدا اے، جیسے سینکڑوں گیتوں کو اپنی آواز سے لازوال بنا دینے والے گلوکار شرافت علی خان بلوچ، اپنے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے