واشنگٹن(نیٹ نیوز )
امریکی مرکزی فوجی کمان گاہ سینٹ کام نے حماس کے حملوں کے تناظر میں اسرائیل کی مدد کے لیے ایک طیارہ بردار بحری بیڑہ مشرقی بحیرہ روم میں پہنچا دیا ہے۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ جہاز اس وقت مشرقی بحیرہ روم پہچ چکا ہے جس پر جنگی طیاروں کے علاوہ میزائل شکن نطام بھی شامل ہیں۔