کراچی (نمائندہ خصوصی)
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس میرپور خاص کا دورہ کیا۔اس موقع پع ڈی آئی میرپور خاص تنویر عالم اوڈھو نے وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کے علاوہ ایس ایس پی میرپورخاص،ایس پی عمرکوٹ،ایس پی مٹھی بھی موجود تھے۔بعد ازاں نگراں وزیر داخلہ سندھ نے پولیس لائن کے اسکول اور ڈسپینسری کی اپ گریڈیشن اور پولیس لائن میں میٹھے پانی کے آر او پلانٹ کی کی مرمت کے احکامات بھی جاری کئے.وزیر داخلہ سندھ نے ہمراہ آئی جی سندھ میونسپل کارپوریشن کے میئر،ڈپٹی میئر اور تینوں اضلاع بشمول میرپورخاص تھرپارکر اور عمرکوٹ کے تاجروں علاقہ معززین سے ان کے علاقوں کے مسائل اور خود کشیوں کے واقعات کی وجوہات دریافت کیں اور بڑھتی ہوئی خود کشیوں پر تینوں اضلاع کے ایس پیز کو عوام میں شعور اجاگری کے حوالے سے سیمینار منعقد کرنے کے احکامات دیئے وزیر داخلہ سندھ نے صحافیوں اور عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھے جانے پر فوکس ہے۔ہم ڈاکوؤں کے معاونین سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جینس کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں۔ان میں ایسے لوگ شامل ہیں جو ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں انکے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی ہیں اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ان کا مذید کہنا تھا کہ سندھ میں منشیات کے خلاف جاری سخت کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔بعد ازاں صوبائی وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔