غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)
اقوام متحدہ کے زیرانتظام 88 اسکولوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا،غزہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد پناہ کی تلاش میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق یواین آر ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے غزہ کے باشندوں کے لیے خوراک کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیرانتظام چلنے والے 88 اسکولوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔یو این آر ڈبلیو اے کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک لاکھ 77 ہزار افراد پناہ کی تلاش میں ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو 12 دن تک خوراک اور پانی فراہم کرسکتے ہیں۔کنٹری ڈائریکٹریواین آر ڈبلیو اے نے بتایا کہ ہم بہت پریشان ہیں، سپلائی کے حوالے سے مشکلات ہیں۔ ہم خود بنکرز میں موجود ہیں کیونکہ بمباری جاری ہےخیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس سے غزہ میں یواین اسکول بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں میں پناہ مانگی ہے جب کہ اسرائیل فوج نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں پر بھی بمباری شروع کردی ہے۔