اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان اور چین کے مابین طویل عرصے کے بعد سی پیک منصوبوں پر بڑی پیش رفت۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ17اور18اکتوبرکو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے۔نگراں وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت 15معاہدے اور ایم اویوز پر دستخط کا امکان۔6.67ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر دستخط ہونگے،حکام وزارت خارجہ۔ایم ایل ون ریل کی رفتار 160کلومیٹرسے کم کرکے 120کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔چین نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر رضا مندی ظاہر کردی۔