غزہ (نمائندہ خصوصی) حماس کے حملوں سے خوفزدہ اسرائیلیوں نے ملک چھوڑنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب ایئر پورٹ پر پرواز منسوخی کے اعلانات کے باوجود اسرائیلی شہریوں کارش لگا ہوا ہے، بن گوریان ایئر پورٹ کےبیرون ملک لاونج میں اسرائیلی شہریوں کی لائنیں لگ چکی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پروازوں کی منسوخی کے اعلان کے باوجود مسافر تل ابیب ایئر پورٹ پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے رات بھر غزہ پر بمباری کی گئی، جس میں غزہ کا کثیر منزلہ فلسطین ٹاور ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔