اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی افغان مہاجرین کو 30 اکتوبر کی ڈید لائن دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاق کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اب تک تقریباً 48 خاندان منتقل ہو چکے ہیں، آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا مہاجرین کا کہنا تھا کہ وطن واپسی کے موقع پر افغان مہاجرین نے پاکستان میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں پہ گزرا وقت بہت اچھا تھا اور واپس جانا قسمت کا کھیل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن برقرار رہے اور دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو”۔ "پاکستانی حکومت نے کھلے دل سے ہمیں تسلیم کیا ہم اس ملک میں 16 سال آباد رہے۔ حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اسی میں ہمارے لئے بہتری ہوگی، "دونوں ممالک کی حکومتوں سے گزارش ہے کہ ہمیں بارڈر پار کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔