لاہور (نمائندہ خصوصی) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 42گیس کنکشن منقطع کردیے، 25 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 9لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گھریلو کنکشن , کمپریسر کے استعمال پر 03کنکشن منقطع کیے گئے.مردان میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر06 اور 0.34ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں گیس چوری کے خلا ف 01FIRs درج اور0.35ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔ سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03کنکشن منقطع کیے گیے اور 0.001ملین کی انڈر بلنگ رقم بھی بک کی گئی۔ گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوےغیر قانونی استعمال پر 01میٹر جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 01کنکشن منقطع کیے گئے اور0.164ملین کی رقم بک کی گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں 19کنکشن منقطع اور0.07ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر04 کنکشن منقطع کئے گئے۔