واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مطابق حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی حکام شہریوں کی بیرون ملک اموات کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ میں امریکی شہریوں کی ہلاکت پر موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب اسرائیل نے غزہ سے یہودی آبادیوں پر خونریز حملوں کے بعد جارحانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔