اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نئے تعینات ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی ہے، ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی ،وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ ملکی دفاع میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔