کراچی(سید جنید احمد)کمانڈر بلڈرز کے اسکیم 33 کے پروجیکٹ کمانڈر ہائیٹس کے بلڈرز اور آلائٹیز کے درمیان غیر قانونی واجبات کے نوٹس بھیجنے پر رہائشی بھپر گئے۔سیکیورٹی گارڈ نے تشدد کرکے رہائشی کو اپنے فلیٹ سے بے دخل کر دیا۔پولیس پہنچنے پر بلڈر فرار۔تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کی حدود اسکیم 33 میں واقع کمانڈر ہائیٹس کے رہائشی بلڈر ذاکر کی جانب سے غیر قانونی واجبات کے نوٹس جاری کرنے پر رہائشیوں نے واجبات دینے سے انکار پر بلڈر نے نجی سیکیورٹی گارڈ کے ذریعے رہائشیوں کا اپنے فلیٹ پر جانے سے روک دیا۔جس کے بعد رہائشیوں کے مددگار پولیس طلب کرنے پر بلڈر ذاکر موقع سے فرار ہو گیا۔رہائشیوں کے مطابق فلیٹ کی سب لیز اور یوٹیلیٹی چارجز کی مد میں 12 لاکھ کے نوٹس جاری کیئے گئے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی چارجز کی ادائیگی کے بعد ہمیں فلیٹ کا قبضہ ملا ہے اب کس بات کے یوٹیلیٹی چارجز ادا کریں۔بلڈررہائشیوں کو ‘ریذڈینسی یونین” بنانے میں بھی روکاٹ بناہوا ہے،ریٹائرڈ فوجیوں کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواوں پر یونین حوالے کر دی گئی ہے۔رہائشیوں نے مددگار پولیس کو طلب کیا تو انتظامیہ نے دروآزے بند کر دیئے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے بلڈر ذاکر نے اپنا کمانڈر بلڈرز کا ہیڈ آفیس قائم کر رکھا ہے جس کا لاکھوں روپے کا بجلی کا بل بھی ماہانہ رہائشیوں سے وصول کیاجارہا ہے۔ شکیل نامی رہائشی نے بتایا کے بلڈر کے نجی گارڈز نے مجھے گھر سے بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور فلیٹ سے بے دخل کر دیا۔رہائشی بلڈر کے ظلم کے خلاف ملیر کینٹ تھانے پہنچا شروع ہو گئے ۔