کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کے صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ڈیڑھ روپے سے ساڑھے چار روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی ہے۔کراچی کیلئے بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلے کے بعد پاور ڈویڑن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔ کے الیکٹرک کیلئے فی یونٹ بجلی1.49روپے سے 4.45 روپے تک مہنگی کی گئی۔