اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )معروف اورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ذرائع کے مطابق طاہر جاوید کو صدارتی تمغہ امتیازبھی مل چکا ھے.طاہر جاوید ایک کامیاب بزنس مین ھیں اور بین لاقوامی شہرت یافتہ سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں.پاکستان امریکہ تعلقات کے لیے طاہر جاوید کی دو دھائیوں کی کامیاب کاوشیں ھیں.طاہر جاوید پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی کے رکن نہیں رہے.طاہر جاوید امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کے مرکزی رھنما رہ چکے ھیں.طاہر جاوید امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتا ہے طاہر جاوید کی وفاقی کابینہ میں شمولیت اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے قریب لائے گی.طاہر جاوید پاکستان میں سرمایہ کاری لانے میں موثر کردار ادا کرسکتے ھیں.طاہر جاوید کو سرمایہ کاری کا اھم قلمدان سوپنے جانے کا امکان ھے.
ذرائع کے مطابق طاہر جاوید امریکہ کینیڈا یورپ ترکی اور دوبئی سے سرمایہ کاری لانے میں موثر پیشرفت کرسکتے ھیں.