کراچی(نمائندہ خصوصی) 6اکتوبر 2023بروزجمعہ کوتالاب کمیٹی جھنگ صدر میں علامہ اعظم طارق شہید رح کی یاد میں ہونے والی عظمت صحابہ واہل بیت کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے مفتی رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی.مولانامحی الدین شاہ۔ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ کے ہمراہ کہا کہ علامہ اعظم طارق شہید رح کی شہادت کو آج بیس سال کا عرصہ گذر گیا لیکن تاحال قاتلوں کا سراغ لگانے میں حکومت ناکام ہے،علامہ اعظم طارق شہید کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا وہ ایک عظیم عالم دین اورخطیب ہونے کے ساتھ ساتھ سمجھدار سیاست دان تھے،پوری دنیا میں علامہ اعظم طارق شہید کا ایک صاف اور شفاف کردار تھا،کبھی ان کے دامن پر کرپشن اور بداخلاقی داغ نہیں لگا،علامہ اعظم طارق شہید کی جدائی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے کسی بڑے سانحے سے کم نہیں تھی،پوری دنیا کے سامنے ان کا جرات مندانہ موقف عیاں اور واضح تھا،وہ گولی اور گالی کے بجائے دلائل سے بات کرنے کے عادی تھے،لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے آج تک اس عظیم شخص کے قاتل گرفتار نہ ہونا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہم میڈیا کے توسط سے حکومتی اداروں اور سکیورٹی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ علامہ اعظم طارق شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے،