کراچی(نمائندہ خصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کارکنان اپنے شہدا قائدین سے وفا اور مشن سلیم قادری پر گامزن رہتے ہوئے جدوجہد کریں، ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا ،استحصالی قوتیں پاکستان کے عوام کو تقسیم در تقسیم کرکے اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان کے عوام ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو یکجہتی سے ناکام بنادینگے، امن وسلامتی اور معاشی بھنور سے ملک کو نکالنے کیلئے حکومتی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے ،مہنگائی وبے روزگاری نے عوام کیلئے شدید مشکلات اور غریب کا جینا محال کردیا ہے ،حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے باہر نکل کر غریبوں کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے کام کرئے ،کارکنان عوامی سطح پر فلاحی وسماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اور اللہ کی رضاکیلئے کام کریں ، اسلام کے دشمن فحاشی پھیلا کر مسلمانوں کے ایمان کمزور حلال وحرام کی تمیز ختم کرنا چاہتے ہیں ،ہمیں اسلامی آئیڈیالوجی کا تحفظ اور نیو جنریشن کو اسلامی اقدار کی طرف راغب کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ،خواتین کے مذہبی سیاسی ومعاشی حقوق کا تحفظ کرنا اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا ہونگی ، ملک میں آئے روز پیداہونے والے بحران کے پیچھے استحصالی قوتوں کا ہاتھ ہے جن کے اعلی کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں ،حکومت عوام کو مہنگائی وبے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو مسترد کردے ،ملک کے عوام تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں مگر حکمران عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنان کے جنرل ورکز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد آفتاب قادری ،محمد طیب قادری ،محمد مبین قادری ،محمد شہزاد قادری،محمد سلیم قادری ،علما بورڈ کے علامہ محمود قادری ،علامہ ریاض سعیدی ودیگر موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کراچی ڈویژن کے تنظیمی کام کو بہتر بنانے کیلئے تنظیم نو اور نئے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اسلام کی سربلندی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے