اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)دنیا پاکستانی چاول کی دیوانی، کئی ممالک میں چاول کی مانگ بڑھ گئی،چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے،پاکستان 4.8ملیں ٹن چاول بیرون ملک بھجواائیگا،سال 2023 میں ابھی تک 3.7ملین ٹن چاول باہر بھجوایا جاچکا، بیرون ملک بھیجے جانیوالے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہے،مالی سال 2023 میں پاکستانی چاول روس اور میکسیکو بھی جائیگا،پاکستانی چاول کو انڈونیشیا تک بھی رسائی مل گئی،مالی سال 2022 میں پاکستان نے 4.8ملین ٹن بیرون ملک بھیجا، مالی سال 2022 میں پاکستان میں چاول کی ریکارڈ پیداوار 9.3ملین ٹن ہوئی۔