کراچی(نمائندہ خصوصی)
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند سےکراچی پریس کلب کے سیکریٹری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔وفد میں پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان ممبر گورننگ باڈی فاروق سمیع، سیکریٹری لائژن کمیٹی ثاقب صغیر ،لائژن کمیٹی کے ممبران شاہد انجم اور شاہ میر خان بھی موجود تھے۔کراچی پریس کلب کے وفد نے پولیس چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی جس پر پولیس چیف نے انکا شکریہ ادا کیا۔وفد نے پولیس چیف کو صحافی برادری کو درپیش مسائل سے أگاہ کیا.وفد نےصحافی کالونی ہاکس بے میں سیکیورٹی کیلئے پولیس چوکیاں اور سیکیورٹی کی سفارشات پیش کیں۔وفد نے اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے والے پریس کلب کے ممبران کے مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لینے کے لئیے سینئیر افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی پولیس چیف نےصحافی برادری کو درپیش مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.وفد نے پولیس چیف کو بتایا کہ پولیس اور صحافیوں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور شکایات کے خاتمے کیلئے کراچی پریس کلب کی سطح پر ایک لائژن کمیٹی بنائی گئی ہے جو پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہے جس پر پولیس چیف نے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اہم ذمہ داری ہے جس کے لئے پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی.ملاقات کے اختتام پر کے پی سی کے عہدیداروں نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.