فتح جنگ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ملک و قوم کو مشکلات سے نکال کرتعمیرو ترقی ، خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے وطن واپسی پر میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ مسلم لیگ ن کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سابق وفاقی وزیر مصدق ملک ، شیخ آفتاب احمد ، ملک سہیل خان کمڑیال ، ملک ابرار ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان ، جہانگیر خان زادہ ، ملک حمید اکبر،سلیم شہزاد ، چوہدری اعجاز لنڈ ، ندیم ملک، نمبردار ملک آفتاب احمدال، ملک سعید اعوان ایڈوکیٹ، سردار آصف اقبال بدرال ، سردار قدیر خان صدکال ، حاجی ذوالفقار بلوچ ، سردار فاران افضل خان ودیگر بھی موجود تھے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سیاسی جماعتوں کا میثاق جمہوریت کے ساتھ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے سیاسی جماعتوں کوملکی مسائل مفاہمت اور مکالمے سے حل کرنا ہونگے ۔