اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں دو پاکستان ہاو¿س بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،پاکستان ہاوس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بنائے جائیں گے۔نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاہے کہ حرم کی توسیع کے سبب سعودی عرب میں موجود دو پاکستان ہاوس منہدم کردیئے گئے تھے اور ان دو پاکستان ہاوسز کے حوالے سے سعودی حکومت کے ذمہ پاکستان کے سات اعشاریہ ایک(7.1) ملین ریال واجب الادا ہیںاس رقم سے مکہ اور مدینہ میں پاکستان ہاﺅس تعمیر کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دو پاکستان ہاوس بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور سعودی حکام سے اراضی مل جانے کے بعد پاکستان ہاوسز کی تعمیر شروع کریں گے انہوں نے کہاکہ یہ بھی امکان ہے کہ مکہ اور مدینہ میں دو عمارتیں مل جائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاو¿سز کی موجودگی سے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولیات میسر آسکیں گی انہوں نے کہاکہ آنے والا حج پاکستانیوں کے لیے بڑی تبدیلیاں لے کر ائے گا اور حج کے موقع پر خواتین کو دو خصوصی اسکارف فراہم کیے جائیں گے جن پر قومی پرچم بنا ہوگا اس سے خواتین کی بطور پاکستانی شناخت ہو سکے گی۔