اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلاکر ملک گیر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔ پیر کو منعقدہ ایک تقریب میں نگران وزیراعظم نے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 5 روزہ پولیو مہم کاآغازکیا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے بچوں کو تحائف بھی دیئے۔