اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بجلی کی پیداواری مشینیری کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں بجلی کی پیداواری مشینیری کی درآمدات پر61.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.43 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بجلی کی پیداواری مشینیری کی درآمدات کاحجم 78.10 ملین ڈالرتھا۔اگست میں بجلی کی پیداواری مشینیری کی درآمدات کاحجم 35.06 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں 26.22 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 38.66 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023میں بجلی کی پیداواری مشینیری کی درآمدات کاحجم 356.59 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مشینیری گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 950.93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے۔