کراچی (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم میں آج سے آغاز ہو گیا، کہیں 7 تو کہیں 5 روزہ مہم کے تحت بچوں کو پولیو سے حفاظت کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے 8 اکتوبر تک جبکہ 30 اضلاع میں 6 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران 37 ہزار سے زائد رضاکار بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائیں گے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں جولائی 2020ءسے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ نگراں وزیرصحت ڈاکٹر جمال ناصر نے پولیو مہم سے متعلق کہا ہے کہ پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، صوبے میں 2 کروڑ 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحت مند زندگی ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اس وقت پاکستان اور افغانستان کو ہی پولیو کے خطرے کا سامنا ہے۔ وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں پولیو مہم میں 2 لاکھ 4 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ ملتان میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 6 اکتوبر تک 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے مطابق بہاولپور میں 2 تا 4 اکتوبر 8 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ? صحت کے مطابق سرگودھا میں انسدادِ پولیو مہم 7 اکتوبر تک جاری رہے گی، اس دوران 6 لاکھ 63 ہزار 793 بچوں کو قطرے پلائےجائیں گے۔ پنجاب کے شہر گجرات میں 3 روزہ پولیو مہم کے دوران سے 4 اکتوبر تک 4 لاکھ 96 ہزار 555 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ظفروال میں 3 لاکھ 65 ہزار 198 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔