کراچی(کامرس رپورٹر) ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایکسپورٹ میں 10 فیصد تک اضافہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ستمبر میں 10 فیصد تک کا اضافہ ہوگیا، گارمنٹس کے ساتھ ساتھ ہوم ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ بھی بڑھنے لگی، بیشتر بند یونٹس کھل گئے۔ صنعتکاروں نے بتایا کہ مہنگائی کے باعث 3 سے 4 ارب ڈالر کی برآمدات کم ہوئی، حالات سازگار ہوں تو اسے بڑھانا مسئلہ نہیں۔ ایکسپورٹرز کے مطابق ملنے والے آرڈرز میں زیادہ تر کرسمس تہوار کے ہیں۔ دوسری جانب آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے 2022-23 کے دوران تاریخی 224 ارب روپے خالص منافع کمایا۔ او جی ڈی سی ایل نے 2023 میں 159 ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔