جدہ (نمائندہ خصوصی) سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعات پر سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہاپسندوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن کی حکومت اشتعال، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے واقعات کی فوری روک تھام کرے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور بلخصوص اسلامی ممالک اور عالمی برادری کی جانب سے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے وہاں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت پر تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے تاہم سوئیڈن کی حکومت ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اظہار رائے کی آزادی کا جواز پیش کرتی رہی تھی۔